ڈپٹی کمشنر کا ہلال احمر ہسپتال میں او پی ڈی، انڈور وارڈز، لیبارٹری فارمیسی اور دیگر شعبوں کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ہلال احمر ہسپتال، سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی، انڈور وارڈز، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہلال احمر ایک اہم رفاعی ادارہ ہے جو غریب اور مستحق افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے ۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے اعلیٰ معیار، ادویات کی مسلسل دستیابی، عملے کے خوش اخلاق رویے اور مریضوں کی بروقت دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے .انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام سرکاری اور رفاعی طبی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ہر شہری، بالخصوص مستحق افراد کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات میسر آ سکیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو بھی ہمراہ تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments