چشمہ بیراج پر طغیانی، دریائے سندھ کا کٹاؤ، آبادیوں کو خطرہ
شاہ نواز والا، بھکڑہ اور ڈھینگانہ میں دریا مسلسل آبادی کی جانب بڑھ رہا ہے
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں کچہ گجرات میں چشمہ بیراج کے مقام پر شدید طغیانی، دریائے سندھ کا شدید کٹاؤ، آبادیوں کو خطرہ پیدا ہو گیا۔کندیاں چشمہ بیراج کے مقام پر کچہ گجرات میں دریائے سندھ کا کٹاؤ شدت اختیار کر گیا ہے ۔ موضع شاہ نواز والا، بھکڑہ اور ڈھینگانہ میں دریا مسلسل آبادی کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے انسانی جانوں، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہیں مقامی افراد کے مطابق شاہ نواز والا میں واپڈا کی 132 کے وی کی مین بجلی سپلائی لائن، جو پنجاب کو بنوں (خیبر پختونخوا) سے منسلک کرتی ہے کے چار ٹاور گزشتہ سال جبکہ ایک مزید مین ٹاور آج دریابرد ہو گیا سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں گھرانے پہلے ہی متاثر ہو چکے ہیں اور سینکڑوں افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے کچہ گجرات اور علووالی پپلاں روڈ بھی دریائی کٹاؤ سے شدید متاثر ہو رہے ہے اہلِ علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی جانب سے تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے انہوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا سے فوری نوٹس لینے حفاظتی بند تعمیر کرنے اور متاثرہ آبادیوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments