وادی سون کو ٹورسٹ پوائنٹ بنانے کا خواب پورا کرنا دشوار
نایاب پرندوں کے مسکن اس خوبصورت ترین میں پانی کی جگہ دھول اڑ رہی
خوشاب(نمائندہ دُنیا) ارباب اختیار کی مسلسل عدم توجہی کے باعث بین الاقوامی شہرت کی حامل کھبیکی جھیل خشک ہونے سے ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ وادی سون کو عالمی معیار کا ٹورسٹ پوائنٹ بنانے کا خواب پورا کرنا دشوار ہو گیا ،وادی سون کے قلب میں واقع نایاب پرندوں کے مسکن اس خوبصورت ترین میں پانی کی جگہ دھول اڑ رہی ہے اور پرندوں کا نام و نشان تک نظر نہیں آتا ، واضح رہے کہ ماضی قریب میں متعدل آب و ہوا اور دیدہ زیب مناظر کی حامل وادی سون وادی سون میں سیر و سیاحت کے فروغ کیلئے ٹور ازم پراجیکٹ کے تحت کھبیکی جھیل کی تزئین و آرائش اور سیاحوں کے آرام کیلئے ہٹس کی تعمیر پر سرکاری خزانے سے کروڑواں روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے تھے جن کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ، ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس خوبصورت جھیل کی بحالی کیلئے فوریہ اور موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے م انہوں نے کہ وادی سون معتدل آب و ہوا اور قدورتی حسن کے حوالے کسی بھی لحاظ سے مری اور کاغان سے کم نہیں ، اور کھیکی جھیل کو اس میں مرکزی حیثیٹ حاصل ہے اس کی بحالی کے بغیر وادی سون کے حسن میں نکھار پیدا کرنا ممکن نہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments