خواتین کے سامنے مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے والاگرفتار

خواتین کے سامنے مبینہ طور پر  نازیبا حرکات کرنے والاگرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شیراز پارک میں بچیوں اور خواتین کے سامنے مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس ٹیموں نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، اے ایس پی سٹی وقار احمد کے مطابق گرفتار ملزم قیصر کے خلاف تھانہ ایس ٹاؤن میں متعلقہ سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...