اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسرباز نے شہری کو چکمہ دے کر اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرکے اسکے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا،پولیس کے مطابق نواحی علاقے گھوگھیاٹ کا رہائشی محمد عرفان مقامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے گیا۔
جہاں کارڈ مشین میں پھنس گیااسی دوران ایک نامعلوم شخص وہاں آیا اور اس نے کارڈ نکالنے میں مدد کی پیشکش کی۔ ملزم نے اس سے اے ٹی ایم کا پِن کوڈ بھی معلوم کر لیا اورمذکورہ شخص کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ رقم نہیں نکل سکتی،اسی رات تقریباً ساڑھے نو بجے شہری کے موبائل فون پر پیغام موصول ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 92 ہزار روپے نکال لیے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کرکے بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیج، اے ٹی ایم ٹرانزیکشن ریکارڈ اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments