گھروں میں گھس کر خواتین سمیت شہریوں پر تشدد ، مقدمہ درج

گھروں میں گھس کر خواتین سمیت  شہریوں پر تشدد ، مقدمہ درج

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں مبینہ طور پر ملزمان نے گھروں میں گھس کر خواتین سمیت شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

چک نمبر 80 جنوبی کے رہائشی محمد حسن نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسماعیل رضا سمیت دیگر ملزمان مبینہ طور پر مسلح آہنی راڈ اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے اور اس کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسرے واقعہ میں چک نمبر 78 جنوبی کے رہائشی شاہد اقبال نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اویس، انس، احمد اور جانو سمیت 15 سے 20 نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے ، اس کی اہلیہ اور بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...