چور ہوٹل کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل کے لے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں چوری کی واردات نامعلوم چور ہوٹل کے باہر کھڑی ہوئی ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خوشاب کا رہائشی مبشر ولد فیروز نامی شخص سلانوالی کے نواحی چک نمبر 119 جنوبی موڑ پر رانا مارکیٹ کی ایک دکان پر ملازم ہے گزشتہ روز مذکورہ شخص کھانا کھانے کے لیے قریبی ہوٹل پر گیا اور اپنا موٹر سائیکل ہنڈا سی ڈی 70 ہوٹل کے باہر کھڑا کر کے ہوٹل کے اندر چلا گیا کھانا کھا کر واپس لوٹا تو موٹر سائیکل کو غائب پایا نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ مبشر نامی شخص کی درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف زیر دفعہ381-A کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments