کورٹ میرج کا شاخسانہ، نوجوان کے گھر کو آگ لگا دی گئی
کندیاں(نمائندہ دنیا)کورٹ میرج کا شاخسانہ، نوجوان کے گھر کو آگ لگا دی گئی ۔ کندیاں کے نواحی علاقہ چک نمبر 1 ڈی بی میں گلریز نامی شخص کی جانب سے ایک لڑکی سے مبینہ کورٹ میرج کر رکھی تھی جس کا لڑکی کے اہلخانہ کو رنج تھا۔
گزشتہ روز لڑکی کے اہلخانہ نے مشتعل ہوکر کورٹ میرج کی پاداش میں گلریز کے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کمروں کی چھتیں بھی منہدم ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments