مکان کی چھت گر گئی جلوس دیکھنے والی 4 خواتین زخمی

مکان کی چھت گر گئی جلوس  دیکھنے والی 4 خواتین زخمی

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی چک نمبر 133 جنوبی مکان کی چھت گر گئی چھت پر چڑھ کر 12 ربیع الاول کا جلوس دیکھنے والی 4 خواتین زخمی ایک خاتون کی بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی پہنچایا ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 35 سالہ کرن بی بی 25 سالہ مروہ بی بی 25 سالہ نوراں بی بی اور 17 سال نشیلہ بی بی کے نام شامل ہیں بتایا گیا ہے کہ 3 خواتین معمولی زخمی ہیں جبکہ مسماتہ نشیلہ بی بی کو سر میں چوٹیں آئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...