مسلح افراد نے زمیندار اور اس کے بھائی پر حملہ کردیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فصل جوار اور دھان میں مویشی داخل کرکے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے زمیندار اور اس کے بھائی پر حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ مغرب میں عمر حیات اور احسان اﷲ اپنے 25 سے 30 مویشی فصل جوار اور دھان میں چرا رہے ہیں، جس پر عصمت اﷲ اپنے بھائی رحمت اﷲ کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور انہیں منع کیا تو تلخ کلامی ہوگئی، بعدازاں عمر حیات، احسان اﷲ، ذوالفقار، رمضان اور مصطفیٰ سمیت دیگر نامعلوم افراد مبینہ طور پر سوٹوں، 12 بور بندوق اور پسٹل سے مسلح ہوکر موقع پر پہنچ گئے ، اور رحمت اﷲ کو پکڑ کر زخمی کردیا، واقعہ سے قبل ملزمان کے مویشیوں نے اس کی جوار اور دھان کی فصل کو مبینہ طور پر نقصان پہنچایا تھا جس کا تخمینہ تقریباً دو لاکھ روپے لگایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments