وائس چیئرمین کے پبلک سیکرٹریٹ دفتر میںمحفلِ میلادِ مصطفیٰ ؐ کا انعقاد
بھلوال: (نمائندہ دنیا)) 12 ربیع الاول کے موقع پر چوہدری محمد اکرم ارائیں، وائس چیئرمین کے پبلک سیکرٹریٹ دفتر میں عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن گوندل تھے ، جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وقاص ہرل، سابق چیئرمین بلدیہ رانا حاجی جاوید محمود، علامہ پیر عامر اسلم ساہی قادری صدر جماعت اہلِ سنت بھلوال، رانا ضیاء الرحمن،مرزا محمد اسلم بیگ صدر بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ بھلوال ۔حاجی رحمت علی ارائیں صدر غلہ منڈی، سید غلام عباس شاہ نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments