میونسپل کمیٹی سلانوالی کے نئے چیف آفیسرنے کام شروع کر دیا

میونسپل کمیٹی سلانوالی کے نئے  چیف آفیسرنے کام شروع کر دیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی سلانوالی کے نئے چیف آفیسر خرم افتخار نے اپنے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کر دیا۔

 پہلے روز انہوں نے سٹاف سے تعارفی ملاقاتیں کی اور ایم سی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق آگاہی حاصل کی اور جملہ تمام سٹاف کو انتہائی مستعدی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کرنے کی ہدایت کی موصوف اس سے قبل ضلع کونسل میانوالی میں تعینات تھے یاد رہے کہ میونسپل کمیٹی میں چیف آفیسر کا عہدہ تقریباً عرصہ دو ماہ سے خالی پڑا ہوا تھا جس کے باعث ادارہ کے تمام معاملات معطل پڑے ہوئے تھے۔ اب خرم افتخار کی بطور چیف آفیسر تقرری کے بعد امید ہے ایم سی کا معطل نظام بحال ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...