بد نام زمانہ رسہ گیروں کے دو رکنی گروہ گرفتار
خوشاب(نمائندہ دُنیا)قائد آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ رسہ گیروں کے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او قائد آباد ملک اعجاز حسین نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں عامر حیات ولد محمد بخش ساکن پپلاں اور محمد عمران ولد جہان خان ساکن قائد آباد شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے 8 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا گیا، مسروقہ سامان می چار موتر سائیکل ایک بھینس دو بکریاں بھی شامل ہیں م انہوں نے بتایا کہ اس گروقہ کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی تھی م ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارا شیرازی کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے جدید تفتیشی طریقہ کار، ہیومن انٹیلی جنس اور مسلسل محنت کے ذریعے اس گروہ کو قانون کی گرفت میں لیا ، ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی نے گینگ کیخلاف کامیاب کارروائی کرنے پر ایس ایچ او قائد آبناد اور انکی پوری ٹیم کو شاباش دی ۔ کہا کہ خوشاب پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments