گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں اساتذہ کی کمی، طالبات مشکلا ت کا شکار

 گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں اساتذہ  کی کمی، طالبات مشکلا ت کا شکار

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں اساتذہ کی کمی طالبات مشکلا ت کا شکار، گرلز ہائر سیکنڈری سکول وجھ میں عرصہ دراز سے سائنس،کمپوٹر سمیت دیگر اساتذہ کی کمی سے طالبات مشکلات کا شکار ہیں۔

فسکی وجہ سے وجھ سمیت گردونواح کی بچیاں معیاری تعلیم سے محروم ہیں اہل علاقہ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول وجھ میں ایف ایس سی،آئی سی ایس اور کمپیوٹر سائنس سمیت اہم مضامین کی تدریس کے لئے اساتذہ دستیاب نہیں۔ جسکی وجہ سے طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اہل علاقہ نے وزیر اعلی ،وزیر تعلیم سے اپیل کی ہے کہ سرکاری سکولوں میں غریبوں اور وسائل سے محروم لوگوں کے بچوں کے لئے اساتذہ کی کمی دور کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...