اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پپلاں کا دورہ
کندیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمدظفراقبال نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پپلاں کا دورہ کیا۔
انھوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی، مردانہ وارڈ اور ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر نصب آگ بجھانے کے علاؤہ دیگر ایمرجنسی آلات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہسپتال میں نصب تمام ایمرجنسی آلات کو فنگشنل جبکہ سیفٹی عملہ کو چوبیس گھنٹے الرٹ رکھا جائے ۔ انھوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments