سرکاری ہسپتالوں میں نصب آلات کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جا ئے ،ڈپٹی کمشنر

سرکاری ہسپتالوں میں نصب آلات کی  مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جا ئے ،ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت سرکاری و پرائیو یٹ ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنا نے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی، ایم ڈی واسا رضوان اکبر کے علاوہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو سرکاری و پرائیو یٹ ہسپتالوں اور کثیر المنزالہ عمارتوں میں ایمر جنسی آلات کی تنصیب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں پہلے سے جو ایمر جنسی آلات نصب ہیں ان کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...