پاسپورٹ آفس میانوالی میں دفتری امور احسن طریقے سے نمٹائے جا رہے ہیں ، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر

پاسپورٹ آفس میانوالی میں دفتری  امور احسن طریقے سے نمٹائے جا  رہے ہیں ، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس میانوالی میں دفتری امور احسن طریقے سے نمٹائے جا رہے ہیں مقررہ فیس پر نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ بروقت بن کر آ رہے ہیں۔

جس سے سائیلین کو کوئی دشواری نہیں ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پاسپورٹ آفس میانوالی محمد آصف نے سینیئر صحافی عزیزاللہ خان سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے آفس میں پاسپورٹ بنانے کا کام شفاف انداز میں ہوتا ہے اور کسی بھی دو نمبری اور کرہشن کی یہاں گنجائش نہیں ہے پاسپورٹ اپنے مقررہ وقت میں بن کر لوگوں تک پہنچ رہے ہیں جس سے کسی کو ہمارے آفس سے شکائت نہیں ہے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، عوامی مسائل اور پاسپورٹ دفتر کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...