اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہر آباد کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب طارق محمود گل نے رات گئے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہر آباد کا دورہ کیا ۔
اس دوران انہوں نے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی سمیت دیگر تمام وارڈز میں صفائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور سہولیات اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا نرسری وارد کے معائنہ کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ نرسری دروازے بند نہیں ہونے چاہیے انہوں نے سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کیں، اور واضح کیا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی غفلت کے مرتکب اہلکاروں افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments