پولیس نے لاوارث ملنے والے بچے کو والدین سے ملوا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے لاوارث ملنے والے بچے کو والدین سے ملوا دیا ،بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کوٹمومن پولیس کو کمسن بچہ لاوارث ملا۔
جس پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ایس ایچ او کوٹمومن کو بچہ کے وارثان کو ڈھونڈنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا، پولیس کی کاوشوں سے بچے کے والدین کو ٹریس کر کے بچہ ان کے حوالے کر دیا گیا، اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ بچے آپکا مستقبل ہیں، ان کی حفاظت اور بہترین تربیت والدین کی اولین ذمہ داری ہے ، بچوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی انجان شخص کے حوالے یا جگہ پر بچوں کو ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں، بچوں کو گھر کا ایڈریس اور فون نمبر لازمی یاد کروائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments