بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم قانون کی زد میں آ گیا

بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کی  کوشش کرنے والا ملزم قانون  کی زد میں آ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع اعوان میں 11 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم قانون کی زد میں آ گیا۔

پولیس کے مطابق محمد شعیب کا 11 سالہ بیٹا محمد اسماعیل صبح تقریباً 6 بجے جامع مسجد اعوان سے نماز اور سپارہ پڑھنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم شہریار نے اسے مبینہ طور پر قابو کرکے قریبی فصلِ جوار میں لے گیا اور بدفعلی کی کوشش کی، بچے کے شور مچانے پر راستے سے گزرنے والے افرادموقع پر پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...