انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ، آر پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ٹریفک حادثات کی وجہ بننے والے ڈرائیورز، گاڑی مالکان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
ان خیالات کا اظہار آر پی اومحمدشہزاد آصف خان نے ٹریفک مینجمنٹ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی سربراہان، ایس آر آئی بی، ایس پی آپریشنز سیف سٹی، سپیشل برانچ اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے سربراہان ، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز اور سیکریٹری آر ٹی اے نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments