ہمیں تو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ منصوبے کیسے مکمل کیے جا رہے ہیں ،انجمن تاجران
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بلاک نمبر 2 کے صدر میاں محمد عمران نے کہا ہے کہ سرگودھا شہر میں واسا کی جانب سے 12 ارب روپے کی لاگت سے جاری۔
ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے ہمیں تو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ منصوبے کیسے مکمل کیے جا رہے ہیں پورے شہر کو اکھاڑ کر رکھ دیا گیا مگر ابھی تک ایک بھی سڑک کا کام مکمل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں چار ماہ سے مقام حیات روڈ اور پرانی پٹھہ منڈی روڈ کا کام مکمل نہ ہو سکا جو لمحہ فکریہ ہے اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا عندیشہ ہے اگر فوری طور پر اس کا نوٹس نہ لیا گیا ہے تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا اگر ان منصوبوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اعلی پائے کے انجینیٔرز سے کروائیں تو اس منصوبہ میں نقائص کھل کر سامنے آ جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments