معمر شہری کو جھانسہ دے کر 33 ہزار 500 روپے سے محروم کردیا

معمر شہری کو جھانسہ دے کر 33  ہزار 500 روپے سے محروم کردیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم نوسربازوں نے پنشن کی رقم لے کر گھر واپس جانے والے معمر شہری کو جھانسہ دے کر 33 ہزار 500 روپے سے محروم کردیا۔

 ۱ایف آئی آر کے مطابق نواحی نون کالونی کے رہائشی محمد اسحاق نے بینک سے 32 ہزار 500 روپے پنشن نکلوائے جبکہ ایک ہزار روپے پہلے سے اس کے پاس موجود تھے ، بینک سے گھر جاتے ہوئے میزان بینک کے قریب دو نامعلوم افراد نے اسے باتوں میں الجھا لیا، ایک شخص نے مبینہ طور پر پیسے گرنے کا بہانہ بنا کر شاپر اٹھانے والے دوسرے شخص کا پیچھا کروایا اور پھر تیسرے نامعلوم شخص کے موٹر سائیکل پر پہنچنے کے بعد اسے مزید باتوں میں الجھا کر قبرستان کے قریب ویران جگہ پر لے گئے ، جہاں ملزمان نے شاپر میں سونے کا لاکٹ ہونے کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے اسے اپنی صفائی دینے اور رقم نکال کر صافے میں باندھنے کا کہا، بعدازاں اسے 10 قدم چلتے ہوئے کلمہ پڑھنے کا کہہ کر اس کے پاس موجود 33 ہزار 500 روپے لے کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...