سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امراض کی روک تھام کے لیے ٹیمیں فعال

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امراض کی روک تھام کے لیے ٹیمیں فعال

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امراض کی روک تھام کے لیے ٹیمیں فعالمحکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں میں جا کر اینٹی ڈینگی اور اینٹی ملیریل سپرے کر رہی ہیں

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی کی زیر نگرانی ضلع میانوالی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں (روکھڑی کچہ، تری خیل کچہ، موچھ کچہ، خان محمد والا،محمد شریف والی،فتح خان والا اور سلطان والا غربی) میں وبائی امراض کی روک تھام اور ان سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں مکمل طور پر فعال ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں میں جا کر اینٹی ڈینگی اور اینٹی ملیریل سپرے کر رہی ہیں اور جہاں کہیں باہر پانی کھڑا ہے وہاں پر لاروا سائیڈنگ بھی جاری ہے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مختلف کتابچے اور پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں،ملیریا بخار کی تشخیص کے لیے لوگوں کے خون کے نمونے لے کر لیبارٹری میں بھجوائے جا رہے ہیں ان کے علاوہ مختلف علاقوں میں ہیلتھ سیشن بھی کیے گئے جس میں لوگوں کو آگاہی دی گئی کہ پانی کو ابال کر استعمال کریں اور کھانا کھانے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اچھی صاف پانی اور صابن سے دھوئیں۔ باسی اور فرج میں رکھی ہوئی اشیاء بالکل استعمال نہ کریں اور سونے کے لیے مچھر دانیوں کا استعمال کریں اگر وہ اپنے اپ کو بہتر محسوس نہ کریں تو فوری طور پر اپنے علاقے میں قائم میڈیکل ریلیف کیمپس یا قریبی مراکز صحت میں رابطہ کریں یہاں پر محکمہ صحت کے لوگ 24 گھنٹے آپ کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...