دریائے چناب کے کنارے مشتبہ ڈبی سے بارودی مواد برآمد
دریائے چناب کے کنارے مشتبہ ڈبی سے بارودی مواد برآمد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا
سرگودھا ، بھاگٹانوالہ (سٹاف رپورٹر ،نمائندہ دنیا)تھانہ لکسیاں کی حدود موضع مراد والا میں دریائے چناب کے کنارے مشتبہ ڈبی سے بارودی مواد برآمد۔پکار 15 پر موضع مراد والا، دریائے چناب کے کنارے مشتبہ بارودی مواد کی اطلاع موصول ہوئی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا۔ دریائے چناب کے کنارے سے سبز رنگ کی ڈبی نما شے برآمد ہوئی، جس کے اندر مشتبہ بارودی مواد موجود تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق برآمد شدہ مواد مائنز فیوزنگ کے لیے استعمال ہونے والا مواد ہے ، جو ممکنہ طور پر دریا کے بہاؤ کے ساتھ یہاں پہنچا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments