ہسپتالوں، مارکیٹوں اور پلازوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

 ہسپتالوں، مارکیٹوں اور پلازوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

ہسپتالوں، مارکیٹوں اور پلازوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میکانزم یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں کی بھی ہنگامی صورتحال سے نبر آزما ہونے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سرکاری و نجی سکولوں، ہسپتالوں، مارکیٹوں اور پلازوں میں فائر سیفٹی سمیت پبلک سیفٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نبیل سلیم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد عمار بھٹہ، ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ، ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین، سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد اور سول ڈیفنس کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ضلع کی چاروں تحصیلوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ ضلع خوشاب، جوہرآباد اور چاروں تحصیلوں کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر اور فوری رسپانس میکانزم یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے خصوصا نرسری وارڈز میں سیفٹی افسران کی تعیناتی، نرسز اور دیگر متعلقہ عملے کو باقاعدہ فائر سیفٹی و ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ فراہم کرنے اور 24 گھنٹے ضروری عملہ دستیاب رکھنے کی ہدایت کی اور ہسپتالوں میں فائر الارم سسٹم، فائر ڈیمپرز، ایچ وی اے سی سسٹم، انٹرنل اسٹینڈ پائپ سسٹم، ویٹ رائزر، فائر وال اور دیگر ضروری فائر سیفٹی سسٹمز کی فوری تنصیب اور فعال حالت میں موجودگی یقینی بنانے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...