چور شہری کا ایک لاکھ 57 ہزار روپے کا سامان لے گئے

  چور شہری کا ایک لاکھ 57 ہزار روپے کا سامان لے گئے

چور شہری کا ایک لاکھ 57 ہزار روپے کا سامان لے گئے عابد حسین کا موٹر سائیکل محمد زاہد کی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کی بیٹریاں چرا لیں

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چور مزید چار شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم کر کے فرار ہو گئے ۔ چور مبینہ طور پر شہری مبشر علی کا ایک لاکھ 57 ہزار روپے مالیت کا سامان چرا لے گئے ۔ ایک اور واردات میں عابد حسین کا 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔اسی طرح نامعلوم چور محمد زاہد کی ایک لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کی موٹر بیٹریاں چرا کر لے گئے ، جبکہ سلیم نامی شہری بھی چوروں کے ہاتھوں ایک لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی بیٹریوں اور دیگر سامان سے محروم ہو گیا۔متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے چوروں کی جلد گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...