سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیافائر سیفٹی انتظامات کے جامع آڈٹ کیلئے الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر حافظ شوکت علی نے اپنے دفتر میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ریسکیو 1122، میونسپل سروسز اور واسا حکام کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات، ایمرجنسی راستوں، فائر فائٹنگ آلات، ہائیڈرنٹس، بجلی کی وائرنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے فائر سیفٹی انتظامات کے جامع آڈٹ کے لیے الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو اپنے اپنے شعبے کے ہسپتالوں کا مکمل سروے کرکے فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا عملی جائزہ لیں گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی آلات، فائر الارم، ایمرجنسی ایگزٹ، ایگزٹ بورڈز، فائر ایگزٹ کی نشاندہی، ایرو سائنز، بجلی کی وائرنگ، الیکٹرک پینلز اور دیگر برقی تنصیبات کو چیک کیا جائے ۔ بجلی کی کھلی یا لٹکتی ہوئی تاروں کی فوری درستگی، ناقص وائرنگ کی تبدیلی اور الیکٹریشن کے ذریعے تمام برقی نظام کی مکمل جانچ یقینی بنائی جائے ۔کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں مرکزی آکسیجن سسٹم، آکسیجن پائپ لائنز اور متعلقہ تنصیبات کی بھی مکمل جانچ کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...