منشیات فروش گرفتار 1500گرام چرس بر آمد
خوشاب(نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران چار اور جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت میں آ گئے۔
نو شہرہ پولیس نے ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1500گرام چرس بر آمد کی ، قائد آباد پولیس نے دو ملزمان سے رائفل 44بور پسٹل تیس بور اور 6گولیاں بر آمد کیں جبکہ صدر پولیس جوہر آباد نے ایک مشکوک شخص سے دوران تلاشی تیس بور پسٹل اور تین کارتوس بر آمد کئے تینوں ملزمان کیخلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments