منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 24سال قید ، 11لاکھ جرمانہ

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 24سال قید ، 11لاکھ جرمانہ

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 24سال قید ، 11لاکھ جرمانہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے گزشتہ سال بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 24سال قید اور 11لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ،بتایا جاتا ہے کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن کی ٹیم نے گزشتہ سال سکندر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی ،اور رواں سال کے آغاز پر چالان عدالت میں جمع کروایا، سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے 6 گواہان عدالت میں پیش کیے گئے ۔ گواہان کے بیانات، جرح اور دونوں جانب سے حتمی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم سکندر حیات کو PCNSA-2025 کی دفعہ 9(2) 8 کے تحت 14 سال سخت قید اور 10,00,000 روپے جرمانے اور دفعہ 9(1)c 6کے تحت 10 سال سخت قید اور 1,25,000 روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن کرنل ریٹائرڈ جواد مسعود اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس برگیڈئیر محمد رضوان خان کا کہنا تھا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور منشیات اسمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...