تین نامعلوم افراد نے بی ایس کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا
تین نامعلوم افراد نے بی ایس کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو کر زبردستی اغواء کر لیا اور اسے کار میں ڈال کر لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تین نامعلوم افراد نے بی ایس کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا، نواحی موضع 9شمالی کے رہائشی محمد مبشر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی 22سالہ مسماۃ(ع) جو کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بھلوال میں بی ایس کی طالبہ ہے کو گزشتہ شب تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو کر زبردستی اغواء کر لیا اور اسے کار میں ڈال کر لے گئے ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments