2ہزار کلو فنگس زدہ اچار اور 440 کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف
2ہزار کلو فنگس زدہ اچار اور 440 کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف چوہوں کے فضلات اور چھپکلی کی موجودگی پر اچار کے دونوں یونٹس سیل کر دیئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ اور ناقص صفائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 200 کلو فنگس زدہ اچار اور 440 کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف کر دیے ، جبکہ انتہائی ناقص انتظامات، چوہوں کے فضلات اور چھپکلی کی موجودگی پر اچار اور مصالحہ جات بنانے والے دونوں یونٹس سیل کر دیے گئے ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیاں لاہور سرگودھا روڈ اور نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں قائم یونٹس کے خلاف کی گئیں ،اس دوران اچار یونٹ سے 2,200 کلو فنگس زدہ اچار جبکہ مصالحہ جات یونٹ سے 440 کلو ملاوٹی مصالحہ جات برآمد ہوئے ، جنہیں موقع پر تلف کردیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق دونوں یونٹس میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ، جبکہ چوہوں کے فضلات کی موجودگی اور ایک چھپکلی بھی برآمد ہوئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں یونٹس کو سیل کردیا گیا ترجمان کے مطابق اچار یونٹ پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ مصالحہ جات یونٹ پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments