جشنِ عید میلاد النبی ؐکے بابرکت موقع پر بھیرہ کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے
بھیرہ(نامہ نگار) جشنِ عید میلاد النبی کے بابرکت موقع پر بھیرہ کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے جلوس گنج منڈی گراؤنڈ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے ، جہاں ایک عظیم الشان مرکزی جلسہ منعقد ہوا۔
اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھیرہ مہر ندیم منظور کی جانب سے جلسہ اور جلوسوں کے بہترین انتظامات کیے گئے ۔جلسہ سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن پیر ابوالحسن محمد شاہ الازہری، ولی عہد آستانہ عالیہ دربار امیر السالکین پیر محمد نعیم الدین شاہ الازہری، ڈاکٹر نعیم الدین الازہری اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ کرتے ہوئے کہا کہ ولادتِ باسعادتِ سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت اور خوشی کا پیغام ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments