ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کادورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کادورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں نصب حفاظتی آلات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نو ید اقبال، انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد بلا ل فاروق اور ایم ایس ڈاکٹر ہا رون طاہر بھی مو جود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں نصب آگ بجھا نے کے آلات،الارمنگ سسٹم اور دیگر تما م حفاظتی آلات مکمل طور پر فعال رکھا جائے ۔انہوں نے سول ڈیفنس حکام کوتمام حفاظتی آلات کی با قاعدگی سے انسپکشن جبکہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر کو ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتال میں تعینات عملے کی ٹریننگ کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments