جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے ، ڈی پی او
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، جرائم کے خاتمے اور مقدمات کی جلد یکسوئی کے لیے اہم ہدایات جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل کی زیرِ صدارت بہرام ہال، ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میانوالی میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔
جس میں ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض ناز، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران امن و امان، سنگین جرائم، قتل و اقدامِ قتل، مویشی و موٹر سائیکل چوری، نقب زنی، منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ، ضرر، زیرِ تفتیش مقدمات اور اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کارروائیوں اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او میانوالی نے افسران سے کرائم کنٹرول، تفتیشی امور اور مقدمات کی پراگریس کے حوالے سے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے ۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مؤثر بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments