ڈپٹی کمشنر کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کادورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کادورہ۔ڈپٹی کمشنر نے جی پی او چوک سے ملحقہ تھل کینال پر زیر تکمیل پل کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا۔ا
نہوں نے محکمہ ہا ئی وے کے حکام کو ہدایت کی کہ پل کے اطراف سیفٹی وال وغیر ہ کے تعمیراتی کا موں کو فوری مکمل کیا جا ئے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں اکیڈمک بلا ک اور ہاسٹل کے تعمیر و مرمت کے کا موں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایس ڈی او بلڈنگز کو ہدایت کی کہ اس عمارت کے مجوزہ شعبوں کے تعمیراتی کا موں کو سپیڈ اپ کیا جا ئے اور تعمیراتی کا موں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنا یا جا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments