آرٹ گیلری میں خطاطی کی نمائش اور نعت خوانی کے مقابلے
آرٹ گیلری میں خطاطی کی نمائش اور نعت خوانی کے مقابلے خطاطی نمائش میں مقامی طلبہ و طالبات کے تخلیقی فن پارے نمائش کیلئے پیش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا کے زیر اہتمام ‘‘جشن عید میلاد النبی ﷺ’’ کے سلسلے میں آرٹ گیلری سرگودھا میں خطاطی کی نمائش اور نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ خطاطی نمائش میں مقامی طلبہ و طالبات کے خوبصورت اور تخلیقی فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ، جس کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد نے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد تھے ۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے 59 طلبہ و طالبات نے نعت خوانی کے مقابلے میں بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔نعت خوانی کے مقابلے میں محمد فیضان نے پہلی، فیضان اختر نے دوسری جبکہ روشیل زہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے بالترتیب 15 ہزار، 10 ہزار اور 8 ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments