فیصل مسعود ہسپتال میں فائر آلات، ایمرجنسی ایگزٹ کا معائنہ
فیصل مسعود ہسپتال میں فائر آلات، ایمرجنسی ایگزٹ کا معائنہ فائر سیفٹی کے تمام آلات ہر وقت فعال اور قابل استعمال حالت میں رکھے جائیں ، کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری کے ہمراہ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، داخلی و خارجی راستوں، فائر سیفٹی آلات اور دیگر حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے ہسپتال میں دستیاب فائر سیفٹی سہولیات کے بارے میں بریفنگ لی۔کمشنر نے ہسپتال میں نصب فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹ، فائر الارم سسٹم، بجلی کی وائرنگ، حفاظتی انتظامات اور دیگر سیفٹی اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فائر سیفٹی کے تمام آلات ہر وقت فعال اور قابل استعمال حالت میں رکھے جائیں جبکہ جہاں ضرورت ہو وہاں ہائیڈرنٹس سمیت دیگر ضروری اقدامات فوری مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں، لواحقین اور طبی عملے کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، اس لیے فائر سیفٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments