موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد
بھلوال (نمائندہ دنیا )تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار۔
مال مسروقہ برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس ایچ او بھلوال سٹی حسنات احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان علی حسن اور کلیم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 6 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے جو بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ سرگودھا پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرتے ہوئے امن و امان کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments