چوتھی سالانہ محفل ذکر ونعت بھلوال میں منعقدہوئی
بھلوال (نمائندہ دنیا)چوتھی سالانہ محفل ذکر ونعت بسلسلہ میلادمصطفی ﷺ جان جہان مرکزی جامع مسجد بھلوال میں منعقد ہوئی۔
جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولنا پیر محمد ابوبکر شاہ ہاشمی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہ پورشریف نے کیا محفل پاک میں قرآن پاک کی تلاوت کی سعادت حافظ القاری محمد فاروق چشتی نے حاصل کی حمد باری تعالی سے محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کی سعادت محمد عبدالرحمن نقشبندی نے حاصل کی ہدیہ نعت بحضورسرورکائنات ﷺ ماسٹر صوفی محمد امین اورثاقب رضا مدنی نے حاصل کی ۔محفل زیر سرپرستی طیب حسین،بابا عاشق محمود منعقد ہوئی جبکہ انتظامیہ کے فرائض ڈاکٹرذوالقرنین حسین،حافظ علی حسنین قادری،عبدالرحمن نقشبندی اور محمد نوران،محمد جمیل خادم مرکزی جامع مسجد نے ادا کئے چوتھی سالانہ محفل ذکر ونعت بسلسلہ میلادمصطفی ﷺ جان جہان میں شریک شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولنا پیر محمد ابوبکر شاہ ہاشمی نے سیرت رسول ﷺ اورآپ ﷺ کی حیات مبارکہ پر بیان کرتے ہوئے دلوں کو منورکیا محفل ذکر ونعت میں خطیب مرکزی جامع مسجد بھلوال مولانا حافظ القاری محمد ابوبکرنقشبندی سمیت شہر بھر سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مقامی لوگوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments