ضمنیات تبدیل کرنے والے سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا

 ضمنیات تبدیل کرنے والے  سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضمنیات تبدیل کرنے والے سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔

جناب سہیل ظفر چھٹہ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور حکومت پنجاب کی کرپشن کے خلاف زیرہ ٹالرینس پالیسی کے ویژن کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھا نے مدثر حنیف بھٹی،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم انور خان، سب انسپکٹر تھانہ واں بھچراں نے جعلی سازی سے قتل کے مقدمہ میں ضمنیات تبدیل کر کے ملزم کو بے گناہ کیا تھا۔جسکو مقدمہ نمبر1/2026تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...