ڈپٹی کمشنر خوشاب کا کلمہ چوک چھتری چوک کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا کلمہ چوک  چھتری چوک کا دورہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے خوشاب میں کلمہ چوک ،چھتری چوک کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر سی ای او ایم سی خوشاب میڈم سندس رابیل نے انہیں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرخوشاب نے چھتری چوک ،تحصیل آفس روڈ پر لگائی گئی ٹف ٹائلز،سلیب کے علاوہ دیگر کاموں کا جائزہ لیا اور بیوٹیفکیشن کے کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کوالٹی کا خاص خیال رکھنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنحاب کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری بیوٹیفکیشن پلان کے کاموں کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا جسکی نگرانی میں خود کروں گا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری کاموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...