جیلوں کو اصلاح اور تربیت کا مرکز بنایا جا رہا،ڈی آئی جیل خانہ جات
شاہ پور سٹی (نمائندہ ا دنیا)قیدیوں کی فلاح و بہبود،اصلاح اور اُنھیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
صوبے کی تمام جیلوں میں تعلیمی،فنی تربیتی اور اصلاحی پروگرام جاری ہیں تاکہ رہائی کے بعد وہ باعزت روزگار حاصل کر کے معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں،جیلوں کو صرف سزا کی جگہ نہیں بلکہ اصلاح اور تربیت کا مرکز بنایا جا رہا ہے ۔ ڈی آئی جی چوہدری سعید اللہ گوندل نے جیل ہسپتال ، چلڈرن وارڈ، زنانہ وارڈ اور دیگر بارکوں کا معائنہ بھی کیا۔ قیدیوں کیلئے قائم سکول کا دورہ بھی کیا ۔ اور قیدیوں حوالاتیوں کے مسائل دریافت کئے انہوں نے قیدیوں کو دیا جانے والا کھانا خود چکھ کر معیار چیک کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments