کوالٹی کنٹرول بورڈ کے حکم پر فارمیسی مالک اور کوالیفائیڈ پرسن کیخلاف مقدمہ درج

کوالٹی کنٹرول بورڈ کے حکم پر فارمیسی مالک  اور کوالیفائیڈ پرسن کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوری گیٹ کے قریب غیر قانونی گودام سے غیر رجسٹرڈ اور غیر اندراج شدہ ادویات کی موجودگی کا انکشاف ہونے پر ڈرگ انسپکٹر کی رپورٹ اور ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے حکم پر فارمیسی مالک اور کوالیفائیڈ پرسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈرگز انسپکٹر تحصیل سرگودھا ذیشان حیدر کاظمی نے ڈسٹرکٹ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد حسین گل کے ہمراہ یوپی چرچ، نوری گیٹ، سلانوالی روڈ کے قریب واقع ایک بڑی فارمیسی اور اس سے ملحقہ مبینہ غیر قانونی گودام کا معائنہ کیا، جہاں سے مختلف اقسام کی 10 ادویات قبضے میں لی گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...