معصوم بچوں کا المناک نقصان پوری قوم کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ، طاہر یوسف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانی کے رہنما طاہر یوسف نے پمز اسلام آباد کے المناک سانحے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
معصوم بچوں کا المناک نقصان پوری قوم کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فوری تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے فی خاندان 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان ایک مثبت اقدام ہے۔، تاہم اصل ضرورت یہ ہے کہ ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، ایمرجنسی ایگزٹ، آکسیجن سسٹم اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جامع آڈٹ کرکے خامیوں کو فوری دور کیا جائے ۔ حکومت عوام کو صحت کی محفوظ اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور سانحہ پمز کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچا کر ذمہ داروں کا احتساب اور مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے جاں بحق بچوں کے والدین اور اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments