پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی چار سالہ مدت ملازمت کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملٹی پرپز ہال کمیٹی روم میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی زیر صدارت یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا 76 واں اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں قیصر عباس کی چار سالہ مدت ملازمت کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے تمام ممبران کو اپنی چار سالہ مدت ملازمت میں جاری تعلیمی، تحقیقی، تعمیراتی، غیرمعمولی سرگرمیوں اور مختلف شعبہ جات میں اہم سنگ میل حاصل کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر تمام معزز ممبران نے وائس چانسلر کی یونیورسٹی خدمات کی تعریف کی اور انہیں بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments