سانحہ پمز کی شفاف، تحقیقات کرکے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ،رائے منیر احمد کھرل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائے منیر احمد کھرل نے پمز اسلام آباد میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی ہلاکت ایک قومی سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو علاج اور زندگی کی امید لے کر ہسپتال پہنچاتے ہیں، ایسے میں ہسپتال جیسے محفوظ مقام پر نومولود بچوں کا اس طرح جان سے چلے جانا انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ برداشت ہے ۔ رائے منیر احمد کھرل نے مطالبہ کیا کہ سانحہ پمز کی شفاف، غیر جانب دار اور مکمل تحقیقات کرکے واقعے کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور اگر کسی فرد یا ادارے کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہو تو بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے جاں بحق بچوں کے والدین اور اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم بچوں کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments