رانا برادری اور پولیس کانسٹیبلان کے درمیان صلح ہو گئی
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) پبلک سیکریٹریٹ بہک رانجھا کے مطابق چوھدری سلطان حیات رانجھا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی خصوصی کاوشوں سے رانا برادری اور پولیس کانسٹیبلان (سکواڈ) رانا ناظم، راحیل وغیرہ کے درمیان صلح کرا دی گئی۔
واضح رہے کہ مذکورہ معاملہ میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کے پنجاب پولیس کے چھ اہلکار معطل ہو چکے تھے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی آخری مراحل میں تھی۔ تاہم چوھدری سلطان حیات رانجھا کی مداخلت اور فریقین کے درمیان افہام و تفہیم کے بعد مدعی پارٹی نے صلح کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بغیر کسی معاوضے کے معاف کر دیا۔ صلح کے بعد معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔کوٹ مومن: چوھدری سلطان حیات رانجھا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی کاوشوں سے رانا برادری اور پولیس اہلکاروں میں صلح، معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments