کسی بھی سیاستدان نے مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ، زاہد اقبال غوری
بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
بھلوال کی ترقی ہمارا عزم ہے بھلوال کو حقیقی معنوں میں ترقیاتی دیکھنا چاہتے ہیں عرصہ دراز سے عوامی مسائل چلے آ رہے ہیں کسی بھی سیاستدان نے مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی عوامی مسائل جوں کے توں اپنی جگہ برقرار ہیں۔سب سے پہلے بھلوال کو جاذب نظر بنانے کے لیے ہم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہونا پڑیگا اِسی صورت میں تحصیل بھلوال ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے ۔ہماری سیاست کا عملی منشور عوامی خدمت گزاری اور بھلوال کی ترقی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments