پالتو کتے کے حملے سے کمسن بچی زخمی

پالتو کتے کے حملے سے کمسن بچی زخمی

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)تھانہ کوٹ مومن کی حدود موضع للیانی میں پالتو کتے کے حملے سے کمسن بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کتے کے مالک تعظیم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنا پالتو کتا آوارہ چھوڑ رکھا تھا، جس نے کمسن بچی کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...